• Sunrise At: 6:48 AM
  • Sunset At: 5:55 PM
info@naveedulquran.com 042 37 121 555

Our Products

Shabb e Qadar

250 

  • Pages: 104
  • 1 Colour
  • Quality: Imported
  • Paper Type: Offset
  • Size: 6.75 x 9.5
SKU: 9901 Category:
Share This Post:

Description

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی اُمت مسلمہ کا عبادات اور نوافل کا سلسلہ جوش وخروش سے بڑھ جاتا ہے۔ مساجد کی رونقیں دوچند ہو جاتی ہیں۔ اس بابرکت ماہ مبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے کی فضیلت کے پیش نظر مسلمان اعتکاف کا اہتمام کرتے ہیں۔ ۔ یہی وہ عشرہ عظیم ہے جس میں شب قدر کا ظہور ہوتا ہے۔ اس رات کو اللہ کریم نے ہزار مہینوں سے افضل فرمایا ہے۔ یہ معتکف اور غیر معتکف دونوں کے لیے فضیلت اور عظمت والی رات ہے، جس میں وہ شب قدر کو تلاش کرنے کی جستجو کرتا نظر آتا ہے۔ اس عشرہ میں عبادات اور وظائف پڑھنے  کے لئے رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس  اہم مقصد کو پانے کے لئے مختلف علما کی تصانیف اور مرتب کردہ کتب کے مطالعہ کے بعد آئیے شب قدر تلاش کریں کو مرتب کیا ہے۔ جس میں شب قدر کو تلاش کرنے کے اوقات اور طاق راتوں کے مطابق الگ الگ رہنمائی بھی کی گئی ہے تاکہ قاتئین ہر طاق رات کو زیادہ سے زیادہ مستفید ہو سکیں۔ اس کے علاوہ اس میں غسل، وضو، نماز، اوقات نماز، نماز کی اصطلاحات اور چند ضروری دعائیں بھی شامل کی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ صدقہ فطر اور عید الفطر کے بارے میں ضروری مسائل بھی درج کئے گئے ہیں۔ جس کی بدولت ان اہم ساعتوں سے بھرپور انداز میں مستفید ہو سکتے ہیں۔ آپ اس کتاب کو خود بھی پڑھیں اور اپنے مرحومین کے ایصال ثواب کے لیے مناسب ہدیہ ادا کرکے تقسیم کر سکتے ہیں۔

Additional information

Dimensions 17 × 24 cm

Reviews

There are no reviews yet.

Be the first to review “Shabb e Qadar”